ای ٹرانسفر جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے تبادلوں کے آرڈرز جاری کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کیلئے بری خبر ، ای ٹرانسفر جاری ہونے مزید پڑھیں

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 3 روز قبل منگھوپیر کے علاقے جام گوٹھ میں جھاڑیوں سے 5 سالہ بچی کی لاش ملنے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے گرفتار 2 خواتین ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں پڑوس کی 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقتولہ بچی کے والد نے اپنی پڑوسیوں پر بچی کے قتل کا الزام لگایا تھا۔ گرفتار خواتین نے بتایا کہ بچی ان کے گھر کھیلنے آئی تھی۔ کھیلنے کے دوران بچی کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی کے ٹینک میں گر کر ڈوب گئی۔ بچی کے پانی کے ٹینک میں گرکر ڈوب کر مرنے سے خوفزدہ ہوگئے تھے۔ بچی کی لاش کو خوف کے باٰعث جھاڑیوں میں پھینک آئے۔
واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔