نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شرپا نے27 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی

نیپال کے کوہ پیما کامی ریتا شرپا نے27 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کامی ریتا نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سب سے زیادہ سر کرنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کیا۔

نیپالی ٹریول ایجنسی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ کامی ریتا ویتنامی کوہ پیما کے ہمراہ آج صبح چوٹی تک پہنچے۔

کامی ریتا شرپا نے اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا جبکہ انہوں نے2021 میں 25 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔