سمندری طوفان سے کراچی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں: زبیر صدیقی

ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر زبیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے کراچی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آ رہا ہے، 15 جون کو طوفان کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات تک ٹکرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدھ کی شام سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے، 6 گھنٹے کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر نے کہا کہ بدھ کی شام شروع ہونے والی بارش جمعہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان بھی ہے۔