معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، اداکارہ صرحا اصغر
کراچی: پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔
اداکارہ صرحا اصغرسینیٹر فیصل سبز واری کے ہمراہ ’’جشن کرکٹ‘‘ شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے کافی دلچسپ جواب دئیے۔
سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں لوگ سوشل میڈیا پر زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔
جب میزبان نے صرحا سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو صرحا نے ’ہاں‘ میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کے جواب دینے پر شو میں موجود فیصل سبزواری اور دیگر شرکا حیرانی سے انہیں دیکھنے لگے۔ صرحا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔
اداکارہ صرحا اصغر نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔
جب میزبان نے ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے آفر آئی تو وہ آنکھیں بند کرکے ہاں کردیں گی؟ اس سوال پر انہوں نے ’نا‘ میں جواب دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک عورت کو ہی دوسری عورت کی دشمن قرار دیا۔
شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کامیاب آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی یا رشتے دار ہونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ صرحا اصغر نے کہا یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
فیصل سبزواری اور صرحا اصغر سے دلچسپ سوالوں پر نوک جھونک۔۔۔۔#GeoNews #JashaneCricket pic.twitter.com/MIAWxTQIir
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 8, 2022