سپریم کورٹ نہیں، اگر بندیال بلائیں گے تو نہیں جاؤں گا، کرلو جو کرنا ہے: شرجیل میمن کا کھلا چیلنج

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کھلا چیلنج دیا ہے کہ سپریم کورٹ نہیں، اگر بندیال بلائيں گے تو نہیں جاؤں گا، کرلو جو کرنا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ اس پریس کانفرنس پر بھی اگر توہین عدالت کا نوٹس ہوگا تو نہیں جاؤں گا کیوں کہ آپ اپنی اخلاقی و قانونی اتھارٹی کھوچکے ہيں، قوم کااعتماد اٹھ چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دو قانون چل رہے ہیں، آئين بنانے والے کو پھانسی اور جھوٹے شخص کو اتنی رعایتيں، سوال تو اٹھیں گے، گذشتہ دو دن آئینی و قانونی لحاظ سے سیاہ ترین دن تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں کہ کس پر اعتبار کریں، سب کے لیے یکساں حقوق کی بات دفن ہوگئی ہے، ہماری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا عدالتوں کی طرف سے جس پر اب پیپلزپارٹی کے ورکرز میں شدید غم و غصہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھمکی دی کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ٹرینیں بسیں جلیں گی، تعلیمی نظام متاثرہوگا، کاروبار بند ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اسرائیل اور بھارت سے مل کر سوشل میڈیا پر حاوی ہوا اگر غیرت ہے تو بتائے اس قادر ٹرسٹ کی تاریخ کیا ہے، شوکت خانم اور توشہ خانہ کی حقیقت بتائے۔