کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

گوجرانوالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام کی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر بغاوت اور اداروں کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 24 اکتوبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کےخلاف 3 اکتوبر 2020ء کو پی ٹی آئی دور حکومت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس وقت پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی تیاریوں کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گوجرانوالہ میں پارٹی عہدیداران سے میٹنگ کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور شرکاء کو بغاوت پر اکسایا۔