شمالی بلوچستان: ایف سی کے کیمپ پر دہشتگردوں کاحملہ،آرمی کے دو جوان شہید

شمالی بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آرمی کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور پاک فوج نے دہشتگردوں کوبلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا۔۔