بپرجوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری

سمندری طوفان بپرجوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا۔

نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جو آج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق نوٹم کراچی، سکھر، موہنجو داڑو اور نواب شاہ ایئرپورٹس کے لیے ہے۔

ان ایئرپورٹس پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے کی صورت میں لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔