گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں روپے بجلی کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں روپے کا بجلی کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی کو جوا ب طلب کرلیاہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں سولر لگا ہوا ہے اور میرا مکان بھی بند ہے، میں پوری فیملی کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہوں ۔

سندھ ہائیکورٹ میں گھر بند ہونے کے باوجود ہزاروں کو بل بھیجنے سے متعلق شہری جاوید کی کے الیکٹرک کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کے الیکٹرک نے 15 اپریل کو میرے گھر کی بجلی کاٹ دی لیکن 16 مئی کو 76 ہزار 920 کا بل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل بھی مجھے ہزاروں کا بل بھیجا گیا۔