غذائیت بھری اسٹرابیری سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں

کراچی: اسٹرابری کو غور سے دیکھیں تو یہ دل کی شکل میں دکھائی دیتی ہے اور دل کے لئے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔ یہ کینسر سے بچاتی ہے۔ ایچ ڈی ایل یعنی مضر کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بہتر بناتی ہے۔

اسٹرابری کولسیٹرول، چکنائی، سوڈیئم اور دیگر اجزا سے پاک ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ بہت خوشذائقہ اور صحت بخش پھل بھی ہے۔ اس میں موجود پولی فینولزاور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دوسری جانب وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار اس میں پائی جاتی ہے جبکہ پوٹاشیئم اور مینگنیز بھی اس میں خوب پایا جاتا ہے۔

اسٹرابری کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خوشبودار بھی ہوتی ہے۔ اب اس کے طبی فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

امراضِ قلب سے بچائے

2019 کے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اسٹرابری میں ایک قیمتی مرکب اینتھوسیانِن پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب دل کے امراض کو ٹالتا ہے اور قلبی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیئم بھی دل کے لئے بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق پوٹاشیئم جتنا زیادہ کھایا جائے دل کی کیفیت اتنی ہی بہتر ہوتی جاتی ہے۔

فالج کو بھگائے

2016 میں 11 کلینیکل ٹرائلز یعنی طبی آزمائشوں کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ فلے وینوئڈ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ اسٹرابری میں فلے وینوئڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو فالج کے عمل کو روک سکتی ہے۔

کینسر کے خلاف مؤثر

2016 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریاں کئی اقسام کے کینسر کو روکنے یا ٹالنے کا کام کرسکتی ہے۔ اسٹرابری بالخصوص چھاتی اورآنتوں کے کینسرکے خطرے کو روک سکتی ہیں۔ پھر شاید یہ جگر، پھیپھڑوں اور لبلبے کے سرطان کو بھی روک سکتی ہے۔

تاہم ماہرین کا ایک اور گروہ متفق ہے کہ اسٹرابری میں موجود لاتعداد مفید کیمیکل باہم مل کر سرطان کے بنیادی عمل کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتےہیں۔

ہائی بلڈ پریشر

جو لوگ بلند بلڈ پریشر کے شکاررہتے ہوں وہ اسٹرابری ضرورآزمائیں۔ 2012 اور 2018 پر ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسٹرابری کا سوڈیئم فوری طور پر بدن کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس سوڈیئم کی وجہ سے دل قوی ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت