مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 184 مریضوں کی حالت نازک
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 184 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 439 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 371 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1654 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 124 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 7.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں مجموعی طور پر 244 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 22 کیسز مثبت آئے اور شرح 9.02 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 5 ہزار 689 ٹیسٹوں میں سے 92 مثبت آئے اور شرح 1.62 فی صد ریکارڈکی گئی جب کہ مردان میں مجموعی طور پر 65کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 6.15 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے 917 ٹیسٹوں میں سے 57 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 6.22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 131 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 کیسز مثبت آئے اور شرح 3.05 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 13 ٹیسٹوں میں سے 1 مثبت آیا اور شرح 7.69 فی صد رہی۔
لاہورمیں کُل 1654 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 124 کیسز مثبت آئے اور شرح 7.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 361 کیسز میں سے 6 مثبت آئے اور شرح 1.66 فی صد ریکارڈ ہوئی۔گوجرانوالہ میں 39 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 کیس مثبت آئے اور شرح 5.13 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
ملتان میں 69 ٹیسٹوں میں سے 3 کیسز مثبت آئے اور شرح 4.35 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ راولپنڈی میں 530 ٹیسٹ کیے گئے اور 16 کیسز مثبت آنے سے شرح 3.02 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ میرپور میں کیے گئے 65 ٹیسٹوں میں سے 2 کیسز مثبت آنے پر شرح 3.08 فی صد ریکارڈ کی گئی۔