پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہوگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کی انتظامیہ نے پیغام جاری کیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے، شائقین کرکٹ اب آن لائن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اس پر سائبر حملہ ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔