راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے پارٹنر شپ میں 100 رنز بنالیے۔ پاکستان کی 105 رنز پر پہلی وکٹ گرگئی۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم میں2 جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک اسپنرشامل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ بابراعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہرعلی، فواد عالم،افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پرہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔