پاکستان کرکٹ ٹیم کےمحمد رضوان بی بی ایل ڈرافٹ سے دستبردار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بی بی ایل ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران بھی ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوور سیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔

شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سمیت متعدد پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔