پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا،ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہو سکی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پرپیشرفت تاحال نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسری لنکا بورڈز کےدرمیان چندہفتےقبل بات چیت شروع ہوئی تھی، دونوں بورڈزکےدرمیان سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنےسے متعلق بات ہوئی تھی۔

دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میچز شامل کرنے پربات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ون ڈے میچزکی تجویزکوختم نہیں کیاگیا، امکان ہےکہ اگلے چند روز میں اس معاملےپرحتمی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےجولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورےمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےدو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔