پاکستان کو موسمیاتی ڈیٹیکٹرز مل گئے

بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مل گئے۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے بتایا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز بلا معاوضہ دیے ہیں، چینی آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کر سکیں گے۔

مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14 ہزار کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھر پارکر میں بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔