9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے:ترجمان آئی ایم ایف

واشنگٹن: ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سےطے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔