مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار کردیا۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں مزید پڑھیں

لاہور: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی مہربانی سے پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی جبکہ کینگروز تاحال ٹاپ پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے بعد آسٹریلیا کی گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع پا سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز رواں ماہ سری لنکا میں ہے جہاں دونوں میچز میں کمزور میزبان ٹیم پر ہاتھ صاف کرنے کا سنہری موقع میسر آئے گا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہوم سیریز میں 2 مقابلے نیوزی لینڈ سے بھی ہوں گے۔
موجودہ پوزیشن کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔