دعا زہرا کے انٹرویوز پر پابندی کیلیے والدین کی سپریم کورٹ میں درخواست

کراچی: دعا زہرا کے والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کم عمر ہے، اسے کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں دعا زہرا کے والدین نے مؤقف اپنایا کہ ہماری بیٹی کو کسی بھی فورم پر بات کرنے سے روکا جائے۔ خدشہ ہے کہ دعا زہرا کو بیرون ملک لے جایا جائے گا۔ عدالت اُسے بیرون ملک لے جانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والدین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں درخواست پر سماعت کل جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔