اسلام آباد: نیب ترمیمی بل 2022ء اور انتخابات ترمیمی بل 2022ء ایوان بالا میں بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئے، اپوزیشن نے بلز کے خلاف چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔ مزید پڑھیں

لاہور: چوہدری پرویز الہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے، تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ چوہدری پرویز الہی کی جانب سے عامر سعید راں نے درخواست دائر کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، درخواست حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے، جب کہ لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی، پولیس ہماری درخواست پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔