شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
پاس ورڈ کا عہد ختم ہونے کے قریب؟
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پاس ورڈ کو ختم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اب لگتا ہے کہ ایپل کمپنی اس معاملے میں سبقت حاصل کرلے گی اور پاس ورڈ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایپل کی ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2022 کانفرنس کے دوران ‘ پاس کیز’ نامی ایک نئے بائیو میٹرک سائن ان اسٹینڈرڈ کو پیش کیا گیا جو پاس ورڈ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
پاس کیز ویب آتھنتیکیشن اے پی آئی پر مبنی اسٹینڈرڈ ہے جس میں پبلک کی کرپٹوگرافی (public-key cryptography) کو ویب سائٹس اور ایپس میں سائن ان ہونے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس طریقہ کار سے سائن ان ہونے پر بننے والا ڈیٹا کسی ویب سرور کی بجائے ڈیوائس میں محفوظ ہوتا ہے۔
اس کو استعمال کرنے والے افراد طویل پاس ورڈ لکھنے کی بجائے فون کے ذریعے کسی بھی ایپ یا ویب سائٹ پر لاگ ان ہوجائیں گے۔کانفرنس میں پاس ورڈ فری ٹیکنالوجی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح پاس کیز کا بیک اپ آئی کلاؤڈ کی چین (iCloud Keychain) میں بنتا ہے اور ایپل کی تمام ڈیوائسز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا ہے۔
کسی آئی فون یا آئی پیڈ پر کیو آر کوڈ اسکین کرکے صارفین اینڈرائیڈ یا کسی اور آپریٹنگ سسٹم والی ڈیوائسز میں بھی ایپس یا ویب سائٹس پر اس طریقہ کار سے سائن ان ہوسکیں گے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ آسان، تیز ترین اور زیادہ محفوظ طریقہ کار ہے۔سائن ان ہونے کا یہ نیا اسٹینڈرڈ ممکنہ طور پر آئی او ایس 16، آئی پیڈ او ایس 16 اور میک او ایس وینچرا کا حصہ بنے گا۔
خیال رہے کہ ایپل کے ساتھ ساتھ دیگر کمپنیاں بھی پاس ورڈ کو ختم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ مئی میں ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ نے پاس ورڈ لیس لاگ ان کو ممکن بنانے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا تھا