پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، اسپورٹس اسٹاف، میچز کے انعقاد پر اخراجات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں اور سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بریفنگ کے بعد چیئرمین محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔