پی ڈی ایم کے دھرنا، کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوسکا ہے جب کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے قافلے پنجاب کےمختلف شہروں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد، سرگودھا، جہانیاں، حافظ آباد، میانوالی، خانیوال، بہاولپور، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔