پشاور: پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔

پشاور پولیس کےمطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کے علاقہ منگادرگئی سے ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا۔