معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 22واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس کا ٹاس پشاور زلمی کے حق میں رہا۔ جس پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
پشاور زلمی کے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا کیونکہ 24 اور 29 کے مجموعی اسکور پر دو اہم کھلاڑی آؤٹ ہوئے، بعد ازاں سرفراز احمد نے ول اسمیڈ کے ساتھ ذمہ دارانہ شراکت داری کرنے کی کوشش کی تو کپتان سرفراز 82 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس دوران دوسرے اینڈ پر موجود ول اسمیڈ نے اپنی نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کو جیت کے قریب لے جانے کی کوشش کی۔
اس کے بعد افتخار احمد 10 رنز بناکر 124 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر 126 کے مجموعی اسکور پر عمر اکمل اور 154 رنز پر ول اسمیڈ 99 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ہاتھ پیر چھوڑ دیے۔پھر سہیل تنویر اور نور احمد 155 اور 156 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کرسکی، یوں ول اسمیڈ کی 99 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، ول اسمیڈ کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کے کسی بھی بلے باز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کیا۔ پشاور زلمی کے عثمان قادر تین، سلمان ارشاد 2، لیونگسٹن، وہاب ریاض اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔
پشاور زلمی اننگز
اس سے قبل پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا کیونکہ حضرت اللہ زازئی دوسرے اوور میں پانچ کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، 6 کے مجموعی اسکور پر لیام لیونگسٹن بھی پویلین لوٹے، جس کے بعد محمد حارث اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تو حارث غلام مدثر کی گیند پر اُن ہی کے ہاتھوں 58 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک اور حسین طلعت نے 73 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا، اس دوران شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر وہ 131 کے مجموعی اسکور پر 41 گیندوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے کھلاڑی ردر فورڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، پھر بین کٹنگ 36 رنز کی اننگز کھیل کر 182 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو وہ آخری اوور میں جارحانہ بازی کے چکر میں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور 184 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، شعیب ملک 58 اور حسین طلعت 51 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے 4، خرم شہزاد، غلام مدثر اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔
ٹاس کے بعد کپتانوں کی گفتگو
پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو ، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ زلمی کے کپتان نے بتایا کہ حیدر علی اور عماد بٹ کی جگہ عثمان قادر اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، احسان علی اور حسان خان کی جگہ ول سمیڈ اور خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔