پوپ فرانسس 9 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو 9 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس سرجری کے بعد 9 روز ہسپتال میں رہے، پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ان کی سرجری کی گئی تھی۔

ویٹیکن سٹی سے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی مصروفیات 18 جون تک منسوخ کی گئی ہیں۔