قرآن مجید بطور لازمی مضمون‘ میٹرک‘ انٹرمیڈیٹ کے کل نمبروں میں اضافہ کا امکان

قرآن مجید بطور لازمی مضمون تعلیمی اداروں میں شامل ہونے کے بعد میٹرک و انٹر میڈیٹ کے کل نمبروں میں اضافے کا امکان ہے۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل نمبر1100 سے بڑھا دیے جائیں گے، اس حوالے سے پی بی سی سی (پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرپرسنز) میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 100 نمبر بڑھانے کا فیصلہ قرآن مجید کا مضمون کورس میں شامل کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔

قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ 100نمبر کا پیپر لیا جائے گا،50نمبرکا پیپر نہم اور 50نمبرکا دہم میں ہوگا۔

نہم کی آن لائن رجسٹریشن میں قرآن کا مضمون بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پیپر 2023ء سے شامل کیا جائے گا۔