پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024ء میں حاصل کیے گئے تھے۔

بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیرآباد، پشین، اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔

اسی طرح کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ میں پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح پنجاب کے شہر لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سال جنوری میں اب تک 28 محولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔