دواؤں کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر کمی آئے گی: ڈریپ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او عاصم رؤف نے کہا ہے کہ ڈریپ ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق صوبائی اور وفاقی ڈرگ انسپکشن ٹیموں کے قریبی کوآرڈینیشن کے ساتھ ایک مربوط نظام کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو ڈیزائن کرنے کے لیے کام کر رہا ہے،

جس سے مستقبل میں ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر کمی آئے گی،

یہ بات انھوں نے 20ویں فارما ایشیا کے اختتامی روز منعقدہ پریس بریفنگ میں بتائی، عاصم رؤف نے کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری اس سال ایکسپورٹ میں 1 بلین ڈالر کا اضافہ کرے گی ،

حکومت نے اس شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر رواں مالی سال میں دواؤں کی برآمدات کو گزشتہ مالی سال کے 713 ملین ڈالر سے بڑھا کر 1 بلین ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔