وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدامنی اور فسادات میں ملوث افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔