وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مسلح افواج کی قیادت سے آج ملاقات ہو گی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مسلح افواج کی قیادت سے آج ملاقات ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی امن و امان سمیت سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔