پرائیوٹ سکولوں نے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا

بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیاجس پر والدین بھی پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ فیس بڑھانے کے معاملہ پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور خاموش ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کو سالانہ 3 فیصد فیس بڑھانے کی اجازت ہے,5 فیصد فیس بڑھانے کیلئے نجی سکولوں کو ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سے منظوری لینا لازمی ہے۔ چار ہزار سے کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں پر فیس بڑھانے کا قانون لاگو نہیں ہوگا۔پہلے سے زائد فیس لینے والے بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ مہنگائی کو دیکھا جائے تو فیس میں 40 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ فیس بڑھانے کے معاملہ پر والدین ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو شکایت درج کروائیں۔ نجی سکولوں کو ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی اجازت کے بغیر فیس بڑھانے کی اجازت نہیں،بغیراجازت فیس بڑھانے والے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے گا۔