پی ٹی اے نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق بیان جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہےکہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔