پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے رات گئے تحریک انصاف کی مرکزی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔