پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شبنم جہانگیر کو امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا، شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے۔

شبنم جہانگیر کراچی میں 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج مقدمات میں مطلوب ہیں۔

دوسری جانب صدر پی ٹی آئی ساہیوال رانا آفتاب احمد خان کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رانا آفتاب پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں بناکر عوام کو لوٹنے کے الزامات ہیں۔