پی ٹی آئی رہنما سید حبیب حیدر گرفتار

پنجاب کے ضلع گجرات میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سید حبیب حیدر کو گرفتار کر لیا گیا۔

گجرات پولیس کے مطابق حبیب حیدر کو ان کے پیٹرول پمپ سے رات گئے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حبیب حیدر پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے فیض الحسن شاہ کے بھتیجے ہیں۔