پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مبین جتوئی نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلے کر رہے ہیں، مشاورت نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے عمل میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین میں واضح ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا۔

مبین جتوئی نے مزید کہا کہ پارٹی کیلئے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا، انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کو بھیج دیا۔