سرکاری و نجی سکول، کالجز پھر بند، نوٹیفکیشن جاری

طلباء کی ایک بار پھر موجیں لگ گئیں، نجی و سرکاری سکول اور کالجز ایک بار پھر بند ہوگئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی، سکولوں، کالجوں کی بندش کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریاں تاحال ملک کے صوبہ سندھ ، بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا، بلوچستان کے بعد شدید طوفانی بارشوں کے پیش نظر لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ نےتمام سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تحریر کیا گیا کہ لاڑکانہ میں تمام سرکاری ونجی سکول، کالجز 22 اگست سے 27 اگست تک بند رہیں گے،ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 29 اگست (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے،سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے 23 اضلاع کو شدید طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث آفت زدہ قرار دینے کے بعد چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صوبہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے27 اگست تک بند رہیں گے،بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کی گئی ہیں۔