قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا:عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا، عبدالرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لاہور میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم کے ابا کی ہمشیرہ کا باورچی عبدالرحیم موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے، وہ سروسز اسپتال میں 18 مئی سے زیر علاج ہے اور 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان نہیں ہے اور اس کی سی ٹی اسکین رپورٹ بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاسم کے ابا نے 9 مئی کے واقعات میں بھی 25 افراد مارے جانے کا غلط دعویٰ کیا تھا، وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔