کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس،جلسے کی تیاریاں مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسہ آج کوئٹہ میں ہو گا، ایوب فٹ بال گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری خطاب کر یں گے۔

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکٹ ایبلز کی مرضی ہے وہ کس جماعت کے ساتھ جائیں، ہمارے پاس خبریں ہیں کہ الیکٹ ایبلز کو پریشرائز کیا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہونے چاہئیں، لاڈلوں کی سلیکشن سے اس ملک کی تباہی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات ہوں گے۔