ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ لاہور میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار ہٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

سلطانز کے اوپنرز نے کھیل کا جم کر عمدہ آغاز کیا اور ان کی پہلی وکٹ 119 رنز پر گری۔ شان مسعود 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد عرفان نے شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو کیا۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اور تمام ایڈیشنز میں دوسرا بڑا اسکور کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور کوئٹہ کو 246 رنز کا ہدف دیا۔

رائلی روسو نے 71 اور خوشدل شاہ نے 10رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان 83 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 ویں نمبر پر ہے جس نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔