کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر دستی بم سے دھماکا اور فائرنگ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر دستی بم سے دھماکا اور فائرنگ کی گئی ہے جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے کے دو مزید زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن نے کہا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے اور فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کام کر رہا ہے۔