ریڈیو پاکستان پشاور :شرپسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات بحال

ریڈیو پاکستان پشاور پر شرپسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات کو پاک فوج کی مدد سے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے سینیئر پروڈیوسر اکرام اللہ مروت کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے منقطع نشریات بحال کر دی گئی ۔

منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پشاور میں قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔

شرپسند عناصر نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگادی تھی جس کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔

اکرام اللہ مروت کے مطابق پاک فوج نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی جلد بحالی میں مدد فراہم کی ہے ۔