برطانیہ میں بارش اور گرج چمک کی وارننگ، درجنوں پروازیں منسوخ

برطانیہ میں بارش اور گرج چمک کی وارننگ کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منطقع ہونے اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش اور گرج چمک کے سبب ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ آج بھی ہیتھرو اور گیٹ وک سے درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں گرم موسم رواں ہفتہ بھی برقرار رہے گا۔ گرم موسم سے متعلق ملک بھر میں تین یلو وارننگ جاری کی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ایجنسی نے مڈلینڈز کیلئے سیلاب کی 14 وارننگ جاری کردیں۔