فیصل واوڈا کا ردعمل

انگ مارچ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر قاتلانہ حملے پر سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‘اللہ تعالی کا شکر ہےکہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں’۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اورکئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔