معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں؛ مراسلہ جاری
(اکمل سومرو)سرکاری سکولوں میں11ہزار 756 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت لاہور میں سکیل ایک سے چار تک 422 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سکولوں میں 11 ہزار 765 نان ٹیچنگ ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں سکیل ایک سے چار تک 422 آسامیوں پر بھرتی ہو گی ، جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کنٹریکٹ پالیسی 2004ء کے تحت ملازمین بھرتی کیے جائیں۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کابھی فیصلہ کیا، اس حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویژن میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔اسسٹنٹ لیکچررز کے لئےتعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ عائد کی گئی ہے۔
انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔
اسسٹنٹ لیکچررز کی آسامی کے لئےامیدواروں کو متعلقہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فارم جمع کرانا ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتی کے لئے21 جنوری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔