” اسکلز فار آل پروگرام” بیچ تھری کے لئے رجسٹریشن کا آغاز،کیسے اپلائی کریں؟ جانئے

( ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نوجوان نسل کے لئے خصوصی پروگرام ” اسکلز فار آل پروگرام” بیچ تھری کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت 250 سے زیادہ ٹیکنیکل پروگرامز میں 60 ہزار سے زیادہ اسکالر شپ دیئے جائیں گے اور ایک ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

اسکلز فار آل اسکالرشپ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں رجسٹرڈ اداروں میں تین تا چھ ماہ کے دورانئے کے مختلف تکنیکی مہارتوں کے شعبوں میں کورسز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ اس وقت مختلف شعبوں میں ایک لاکھ کے قریب نوجوانوں پانچ ارب روپے کی لاگت سے تکنیکی کورسز کرائے جاچکے ہیں۔

ہائی ٹیک کے شعبے میں سائبر اسکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (روبوٹکس)، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مشین لرننگ اینڈ ڈیپ لرننگ)، ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سرٹیفیکیٹ) (UI/UC and web development) CIT( deisiging، نیٹ ورکنگ اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انڈسٹریل آٹومیشن میں کورسز کرائے جارہے ہیں جبکہ روایتی شعبوں میں فیشن اینڈ بیوٹی ، ویلڈنگ، کنسٹرکشن، میڈیا پروڈکشن، ہاسپٹیلٹی اور پی سی بی ڈیزائننگ اینڈ فیبریکیشن کے شعبوں میں کورسز کرائے جارہے ہیں۔