معروف ٹی وی اداکار رتوراج سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سےچل بسے

بھارت کے معروف ٹی وی اداکار رتوراج سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق رتوراج سنگھ کی عمر 59 برس تھی۔

رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق اُن کے ساتھی اور عزیز دوست، اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے۔

اداکار امیت بہل کا کہنا ہے کہ 20 فروری کی رات 12:30 بجے رتوراج کو دل کا دورہ پڑا، وہ دل میں درد کی شکایت کے سبب زیر علاج تھے۔

اچانک ملنے والی اس بُری خبر نے پوری بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو حیران اور سوگوار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ رتوراج سنگھ کو ٹی وی شو ’بنے گی بات‘ سے بے حد شہرت ملی۔

اس کے علاوہ رتوراج کو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘، ’تریدیویاں‘، ’دیا اور باتی ہم‘ اور بہت سے دوسرے ٹی وی سوپ سیریلز میں دیکھا گیا تھا۔

وہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی نظر آئے تھے۔