پاکستان آنے والوں کے لئے کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

سول ایویشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لئے کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں اور اندورن ملک سفر کرنے والوں کے لئے کویڈ 19 کی نئی گائڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

کوویڈ 19 کی نئی پالیسی کے فیصلے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لئے لازمی کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والے یا اندورن ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد اسکریننگ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔