محکمہ تعلیم کا انقلابی اقدام، 12 ہزار سے زائد اساتذہ گھر بیٹھے ریٹائر

آن لائن ریٹائرمنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بارہ ہزار 624 اساتذہ نے گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں انقلابی اصلاحات کے ثمرات، ای ریٹائرمنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھی تک بارہ ہزار 624 اساتذہ نے گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی۔ ای ریٹائرمنٹ کا آغاز یکم جنوری 2022 کو کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 12 ہزار سے زائد ریٹائر اساتذہ کو استفادہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اساتذہ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے میں کوشاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں